والہ روڈ این او سی نہ ہونے کیوجہ سے نہ بن سکا
ٹھیکیدار کے پتھروں روڈ کو اکھاڑنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ شہر میں سات کرور روپے کی مالیت سے منظور ہونے والہ روڈ محکمہ ریلوے کا این او سی نہ ہونے کیوجہ سے نہ بن سکا ۔ٹھیکیدار کے پتھروں روڈ کو اکھاڑنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔کلورکوٹ شہر کی اہم شاہراہ ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے ضلعی حکومت بھکر کی طرف سے سات کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی متعلقہ ٹھیکیدار نے اپنا پتھر دیگر میٹریل پرانے روڈ کے قریب ڈال دیا اور پرانے روڈ پر ہل چلا کر اس کو اکھاڑ دیا تاکہ نئی سڑک بنائی جا سکے لیکن محکمہ ریلوے کے عملہ نے ریلوے اسٹیشن روڈ کا این او سی نہ ہونے کیوجہ سے کام بند کرا دیا ہے جس سے ٹھیکیدار سمیت شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں.شہر کے اس اہم روڈ کو نیا بنانے کے لیے اکھاڑنے سے بھی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ پرانے روڈ کے اکھڑنے اور روڈ کے دونوں اطراف پڑے پتھروں سے ٹریفک عوام کو پریشانی کا سامنا ھے ۔شہریوں نے ڈی ایس ریلوے ملتان اور ڈی سی بھکر سے کلورکوٹ کے ریلوے اسٹیشن روڈ کی تعمیر کے لیے این او سی جاری کرنے اور روڈ پر فوری کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments