گندم 6500روپے من ‘چکی کا آٹا 180روپے کلو ہو گیا
سرکار ی آٹا نایاب‘15کلو آٹے کا تھیلا 2480روپے میں فروخت ہونے لگا
جلالپور جٹاں(نامہ نگار)گندم ساڑھے 6ہزار روپے من، سرکاری آٹا نایاب ،چکی کا آٹا 180 روپے کلو، 15کلو آٹے کا تھیلا 2480 روپے تک پہنچ گیا۔ جلالپور جٹاں اور گردو نواح میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں بالخصوص غریب طبقے کی مشکلات بڑھادی ہیں۔ گندم کا ریٹ ساڑھے 6ہزار روپے فی من تک پہنچ گیا جبکہ سرکاری آٹا نایاب ہونے کیساتھ مبینہ طور پر بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں ۔ گندم کی قیمتوں میں مبینہ خود ساختہ اضافے کے بعد روٹی 30روپے تک فروخت ہونے لگی ۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگی گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments