الائیڈ سکولز اور ایفا اسکولز، رچنا ریجن کے زیرِ اہتمام سیمینار

الائیڈ سکولز اور ایفا اسکولز، رچنا ریجن کے زیرِ اہتمام سیمینار

مقصد جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) الائیڈ اسکولز اور ایفا اسکولز، رچنا ریجن کے زیرِ اہتمام Academic Effectiveness: A Way Forward Through ARVO کے عنوان سے ایک اہم اور بامقصد سیمینار پنجاب کالج، ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں منعقد ہوا۔سیمینار کی قیادت ڈاکٹر شاہد محمود (پروجیکٹ ڈائریکٹر)، عمر رحمان (ریجنل منیجر)، مس مصباح رحمان (ہیڈ آف اکیڈمکس) اور مشتاق احمد (ARVO ہیڈ) نے کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا، تدریسی عمل کو مؤثر بنانا، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا اور جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیمی کامیابی صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ مؤثر منصوبہ بندی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، مسلسل تعلیمی نگرانی، جدید تدریسی حکمتِ عملی اور نتائج کے باقاعدہ تجزیے سے ہی حقیقی تعلیمی بہتری ممکن ہے۔

مشتاق احمد، ہیڈ ARVO نے ARVO کے کردار اور اس کے ذریعے تعلیمی مؤثریت کو بہتر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ جبکہ مس مصباح رحمان نے معیاری تدریس، نصاب کی مؤثر تکمیل اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو سمجھنے کی اہمیت اجاگر کی۔ ڈاکٹر شاہد محمود اور عمر رحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی ترقی اور تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے ٹیم ورک، مسلسل بہتری اور مشترکہ ذمہ داری کا احساس بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔سیمینار اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ARVO کے مؤثر استعمال، باہمی تعاون اور مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے ذریعے رچنا ریجن میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جائے گا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی مستقبل فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...