ورلڈ کلچر فیسٹیول، تاجک سمفنی آرکسٹرا کی شاندار پرفارمنس
شائقین جھوم اٹھے ،گورنر سندھ اور غیر ملکی سفارتکاروں کی خصوصی شرکتفن کی کوئی سرحد نہیں ،احمد شاہ پوری دنیا کے ثقافتی صدر بن گئے ،نہال ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے 22ویں روز موسیقی، تھیٹر، فلم اور ورکشاپس سمیت رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ اور قائم مقام امریکی قونصل جنرل جے نائر سمیت ملکی و غیر ملکی فنکاروں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے 22ویں روز کی سب سے بڑی کشش تاجکستان کے اسٹیٹ سمفنی آرکسٹرا اینڈ پاپ انسمبل کی شاندار میوزیکل پرفارمنس تھی جس نے آرٹس کونسل کے اوپن ایئر تھیٹر کو تاجک موسیقی سے گونجا دیا اور شرکا کے دل جیت لیے ۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ئے کہا کہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ صرف آرٹس کونسل ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ثقافتی صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ہر مسلک، زبان، رنگ اور نسل کے لوگوں کو ایک جگہ بٹھا کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کراچی ایک بہترین شہر ہے اور یہاں کاروبار و فن کے لیے سازگار ماحول موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فن اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی وہ زبان ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے ۔ تاجک سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا کہ 150 سے زائد ممالک کے فنکاروں کو کراچی میں مدعو کرنا قابلِ تحسین ہے ، جب موسیقی کی دھنیں گونجتی ہیں تو بندوقوں کی آوازیں تھم جاتی ہیں، اللہ کرے ہمارے خطوں میں ہمیشہ محبت اور امن کی صدائیں گونجتی رہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments