مہنگے داموں ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی

مہنگے داموں ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف کارروائی

ایک دکان سیل، متعدد دکانداروں کو جرمانے ، بلا امتیاز کارروائی کا اعلان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل انجم نے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سیل جبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف دکانوں کی چیکنگ کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس موقع پر دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈاکٹر سہیل انجم نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...