جمہوری سرگرمیوں کیلئے یکساں مواقع دئیے جائیں :ریحانہ ڈار

جمہوری سرگرمیوں کیلئے یکساں مواقع دئیے جائیں :ریحانہ ڈار

شفاف حکمرانی اور قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے ملکی سیاست میں عوامی شعور ،خودداری اور خود مختاری کے تصورات کو اجاگر کیا ،آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ،خود مختار اور خوشحال بنانے کیلئے ایسی قیادت اور پالیسیوں کی ضرورت ہے جو قومی مفادات کو ہر قسم کے ذاتی اور سیاسی مفادات پر ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے شوہر احد خان نیاز ی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عامر ڈار، عمران ڈار ودیگر بھی موجود تھے ۔ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے اور انہیں تعلیم، روزگار اور قومی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ عوامی اعتماد کی بحالی، شفاف حکمرانی اور قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کے بغیر ملک کو درپیش مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں۔ سیاسی قیادت کو عوامی توقعات پر پورا اترنے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ طرز عمل اختیار کرنا ہوگا۔ عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وقت آنے پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...