سکولوں میں ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم

سکولوں میں ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم

طلبہ ،اساتذہ کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرعمل کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے حکم تفصیل کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی اقدامات پر زور، سکولوں میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانے فیصلہ کیاگیا اورپنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور طلبہ و اساتذہ کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

سکولوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی مناسب مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ طلبہ کو ہاتھوں کی صفائی، کھانستے اور چھینکتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ذاتی صفائی کا خیال رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے ۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ زیرو پیریڈ اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بچوں کو صحت و صفائی کی اہمیت سے روشناس کرائیں ۔ تاکہ طلبہ میں بچپن ہی سے احتیاطی عادات کو فروغ دیا جا سکے ۔سکول سربراہان کو تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے ، کلاس رومز اور دیگر مشترکہ استعمال کی جگہوں کو صاف رکھنے اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح طلبہ کو کھانے سے پہلے اور واش روم استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنانے کی ترغیب دی جائے اگر کسی طالب علم میں بخار، کھانسی، نزلہ یا دیگر متعدی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو والدین کو بروقت آگاہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...