تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کر رہے ہیں، میئر

 تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کر رہے ہیں، میئر

بہتر انتظامی حکمت عملی،مؤثر منصوبہ بندی سے کارکردگی میں بہتری آئیویسٹ وہارف روڈ کی تعمیرِ نو اہم شاہراہوں کی بحالی کا حصہ ، مرتضیٰ وہاب

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ایک ایسے ادارے کی صورت میں ورثے میں ملی تھی جس کے پاس وسائل موجود نہیں تھے اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھا، تاہم آج کے ایم سی اپنے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہر میں ترقیاتی کام کر رہی ہے اور شہریوں کو عملی طور پر سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ویسٹ وہارف روڈ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں سڑک کی ازسرِنو تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ۔میئر نے کہا کہ ویسٹ وہارف روڈ کی تعمیرِ نو بھی شہر کی اہم شاہراہوں کی بہتری اور انفرااسٹرکچر کی بحالی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ بلدیہ عظمیٰ شہر کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ کے ایم سی کی کارکردگی میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ بہتر انتظامی حکمت عملی، مؤثر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے درست استعمال سے محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔میئر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کیے جائیں اور شہر کی سڑکوں، بنیادی انفرااسٹرکچر اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جائے ۔ بلدیہ عظمیٰ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...