آر پی او کا دورہ منڈی بہائوالدین ، تھانہ بھا گٹ کا افتتاح

آر پی او کا دورہ منڈی بہائوالدین ، تھانہ بھا گٹ کا افتتاح

عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی :خرم شہزاد وڑائچ

پھالیہ ،گوجرانوالہ (نامہ نگار،کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسرخرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا ، آر پی او نے تھانہ بھاگٹ کا افتتاح کرنے کے بعد سپیشل انیشی ایٹو پولیس سٹیشن کا معائنہ کیا اور پولیسنگ کے نظام، انتظامی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں آر پی او نے تھانہ پھالیہ کے مال خانہ کا معائنہ کیا اور ایس ڈی پی او آفس سرکل پھالیہ کا دورہ کرتے ہوئے دفتری و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ پھالیہ میں سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن (SIPS) کا معائنہ کرنے کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا، جہاں شہریوں کے مسائل اور شکایات سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسروں کوہدایات جاری کیں۔ اسی طرح تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں بھی SIPSکا معائنہ کیا اور کھلی کچہری منعقد کرکے شہریوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر آر پی او نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور پولیس تک عوام کی آسان رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے پولیس سپورٹس گالا میں بھی شرکت کی، جہاں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، بعد ازاں ایس پی انویسٹی گیشن آفس کا معائنہ کرتے ہوئے تفتیشی امور اور متعلقہ دفتری نظام کا جائزہ لیا۔ آرپی او نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...