ایکسائز نا دہندگان کیخلاف قانونی کارروا ئی کی ہدایت

ایکسائز نا دہندگان کیخلاف قانونی کارروا ئی کی ہدایت

ڈی جی عمر شیر چٹھہ کا دورہ گوجرانوالہ ، مالی سال کے اہداف، ریکوری کا جائزہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ نے گوجرانوالہ ایکسائز دفتر کا دورہ کیا اور محکمہ کے افسر وں کے ساتھ مالی سال 2026-27 کے اہداف اور 31 اکتوبر 2026 تک ہونے والی ریکوری کا جائزہ لیا،نادہندگان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے انہیں ڈویژن بھر میں ہونے والی ریکوری بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر تمام آفیسر ز موجود تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کارواں مالی سال کیلئے مجموعی ہدف 9ارب 27کروڑ 52لاکھ 50ہزار 248 روپے ہے جس کے مقابلے میں 31اکتوبر 2026 تک 2ارب 97کروڑ 31لاکھ 40ہزار 288 روپے کی وصولی ہو چکی ہے جو ہدف کا 32فیصد ہے ۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں وصولی 2ارب 23 کروڑ 54 لاکھ 27 ہزار 625روپے تھی، اس طرح رواں سال ریکوری میں 73 کروڑ 77 لاکھ 12 ہزار 663 روپے یعنی 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ضلع گوجرانوالہ کا ہدف 4ارب 80کروڑ 24 لاکھ 77 ہزار 660روپے تھا جس میں سے 1ارب 61 کروڑ 2لاکھ 41ہزار 243 روپے وصول ہوئے جو ہدف کا 34فیصد ہے ۔اجلاس میں سینی ٹیشن فیس کی ریکوری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 17نومبر تک ڈویژن میں مجموعی طور پر 16 لاکھ 800روپے وصول ہوئے جن میں گوجرانوالہ سے 8لاکھ ، سیالکوٹ سے 5لاکھ 75ہزار 400 اور نارووال سے 2لاکھ 24ہزار 400روپے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...