مقدس مقامات کی سلامتی مشترکہ ذمہ داری ،عبدالخبیر آزاد

مقدس مقامات کی سلامتی مشترکہ ذمہ داری ،عبدالخبیر آزاد

فتنہ الہندوستان ملک میں بدامنی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام پیغام پاکستان امن کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور سماجی شخصیات نے حرمین شریفین کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت اور ملکی سلامتی کے لیے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب اور مقدس مقامات کی سلامتی پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور سعودی عرب کی سلامتی حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سعودی عرب عالم اسلام کی قیادت کا امین ہے اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے امت مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا اور دیگر عناصر کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، دینی مدارس اور خانقاہیں امن و سلامتی کے مراکز ہیں، مدارس دینیہ اور منبر و محراب سے احترام انسانیت، مذہبی رواداری اور پیغام پاکستان کو فروغ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان ملک میں بدامنی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم ملکی سلامتی کے لیے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی عالمی سطح پر بااثر شخصیات میں شمولیت کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترقیاتی کاوشوں کو بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...