میپکو کا افسروں کو غیر ضروری اجلاسوں سے گریز کا حکم
میلسی (نامہ نگار) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے افسران کو غیر ضروری اور طویل اجلاسوں سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میٹنگز صرف ناگزیر ضرورت کے تحت اور معمول کے دفتری اوقات میں منعقد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو آفس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز (آپریشن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسلسل اور غیر ضروری اجلاسوں سے قیمتی دفتری وقت ضائع ہوتا ہے ، جس سے بجلی چوری کی روک تھام، ریکوری، میٹرز کی تنصیب اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی جیسی بنیادی ذمہ داریاں متاثر ہوتی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات کے بعد اور ہفتہ وار تعطیلات میں اجلاس ملازمین کو ذہنی تھکاوٹ اور کام کے دباؤ میں مبتلا کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments