آئی جی کی زیرِ صدارت پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ، اسناد تقسیم

آئی جی کی زیرِ صدارت پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ، اسناد تقسیم

کراچی(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے لیے ۔۔۔

خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔سندھ پولیس کی ٹریننگ برانچ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ورکشاپ کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں ہوئی جہاں آئی جی  نے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پیرآباد وسیم انیس بھی موجود تھے ، جنہوں نے خصوصی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے بعد سند حاصل کی۔ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا، فرائض کی ادائیگی میں مہارت پیدا کرنا اور پولیسنگ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...