کسان بورڈ بھلوال نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کسان بورڈ بھلوال نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

24 نومبر کو نون شوگر ملز کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،جنرل سیکرٹری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کسانوں کو گنے کے سرکاری نرخوں کے تعین میں تاخیر، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور کھاد و بیج کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کسان بورڈ بھلوال نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 24 نومبر کو نون شوگر ملز کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ کسان بورڈ بھلوال کے اجلاس میں کسانوں کو درپیش سنگین معاشی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور حکومتی عدم توجہی نے پہلے ہی مشکلات کے شکار کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے ، جبکہ گنے کے نرخوں کا اعلان نہ ہونے اور کرشنگ سیزن شروع نہ کیے جانے سے کسانوں کے معاشی مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری کسان بورڈ چوہدری محمد اصغر طور، ڈویژنل صدر مہر غلام رسول اور امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا زبیر احمد گوندل نے کہا کہ کسان ملک کی معیشت اور غذائی ضروریات میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، مگر آج یہی طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے ، اس کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اب عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے سے قبل نون شوگر ملز انتظامیہ سے ملاقات کرکے کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...