10ماہ میں جرائم میں نمایاں کمی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح:آر پی او

10ماہ میں جرائم میں نمایاں کمی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح:آر پی او

ڈکیتی کے واقعات میں 23،رابری کے واقعات میں 54،گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 60فیصد کمی ،21کروڑ سے زائد کی ریکوری 52 گاڑیاں، 821موٹر سائیکلیں ،بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ پکڑا ،3048منشیات فروش گرفتار، بابر سرفرازالپا کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (احمد بھٹی)ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفرازالپا نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں دس ماہ میں جرائم میں واضح کمی ہوئی شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،شہریوں کے لئے پولیس افسران کے دروازے کھلے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر سرفرازالپا نے بتایا کہ راولپنڈی ریجن میں گزشتہ 10ماہ میں سال 2025کے مقابلے میں سال 2026 میں ڈکیتی کے واقعات میں 23فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،ڈویژن میں رابری کے واقعات میں 54 فیصد کمی ریکارڈہوئی ،گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 60فیصد کمی اورکار چوری کے واقعات میں 60فیصد اور موٹر سائیکل چوری میں 42فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،دیگر گاڑیوں کی چوری میں 23 فیصد اور نقب زنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،دیگر چوری کے واقعات میں بھی 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ملزمان سے 21کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لیے ، ملزمان سے 52 گاڑیاں، 821 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،ملزمان کے قبضے سے 404 موبائل فونز اور 261 مویشی بھی برآمد کیے گئے ، 357 گینگز کے 804 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔گرفتار گینگز سے 39 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی۔ دس ماہ میں 3200شہریوں کی درخواستوں پر سماعت، 3200 درخواستوں میں سے 3100نمٹا دی گئیں، 3048منشیات فروش گرفتار، 2341 کلوگرام سے زائد چرس 38کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمان سے 93کلوگرام آئس 28 کلوگرام افیون ۔20ہزار 285لیٹر شراب بھی برآمد کر لی،ریجن میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 2221 مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 2229 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...