اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، مہنگا پٹرول بیچنے والے پمپ سیل

 اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، مہنگا پٹرول بیچنے والے پمپ سیل

اُم حبیبہ کے مختلف اداروں کے دورے، فیول سبسڈی نہ دینے پر بھی سخت کارروائی

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے جڈی والا اور فاضل کلرو کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے اور عوامی ریلیف، صحت، تعلیم، صفائی اور ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک جڈی والا میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا معائنہ کیا، جبکہ کلینک میں قائم سانجھی سبزی کے پلاٹ میں کاشت اور دیکھ بھال کے انتظامات بھی چیک کیے۔ بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل فاضل کلرو میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ اسکول فاضل کلرو کے تعلیمی و انتظامی امور اور ویٹرنری ہسپتال میں جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم فیول سبسڈی صارفین کو فراہم نہ کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے پر فاضل کلرو میں ایک پٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ریلیف میں رکاوٹ ڈالنے ، فیول سبسڈی سے صارفین کو محروم رکھنے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو بنیادی سہولیات اور حکومتی اقدامات کے ثمرات پہنچانے کیلئے اچانک معائنے اور فیلڈ مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...