مظفرگڑھ میں صفائی نظام بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک

مظفرگڑھ میں صفائی نظام بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک

یوسف چھینہ کے دورے ، صفائی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب محمد یوسف چھینہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں تعینات صفائی عملے کی حاضری چیک کی اور ملازمین کی عملی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ محمد یوسف چھینہ نے گلیوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی کا یکساں معیار برقرار رکھا جائے، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے اور نکاسی آب کے مقامات کی خصوصی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے عملی کارکردگی ضروری ہے ، تمام سپروائزرز اور ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ حاضری اور کارکردگی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ مظفرگڑھ کو صاف رکھنے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام متعلقہ افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں محنت اور دیانت داری سے ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...