سپیکر اسمبلی کا وفاقی محتسب کے دفتر کا دورہ ،لائبریری کا افتتاح

سپیکر اسمبلی کا وفاقی محتسب کے دفتر کا دورہ ،لائبریری کا افتتاح

لائبریری سابق وفاقی محتسب جسٹس (ر) سردار اقبال کے نام سے منسوب ،خراج تحسین

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی محتسب کے دفتر کا دورہ کیا، وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ اور ادارے کے اعلیٰ افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سپیکر نے وفاقی محتسب کے دفتر میں قائم جسٹس (ر) سردار محمد اقبال میموریل لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ لائبریری سابق وفاقی محتسب جسٹس (ر) سردار اقبال کی علمی، قانونی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے منسوب کی گئی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے جسٹس (ر) سردار محمد اقبال میموریل لائبریری کے قیام کو ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سردار محمد اقبال ایک بااصول، غیر جانبدار، دیانت دار اور صاحبِ بصیرت شخصیت کے مالک تھے ، جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران عدلیہ، قانون کی بالادستی اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ جسٹس (ر) سردار محمد اقبال نے بطور وفاقی محتسب عوامی شکایات کے ازالے اور انہیں فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کا بنیادی مقصد عوام کو سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے حل کے لیے مؤثر اور قابلِ رسائی فورم فراہم کرنا تھا۔ ان کی اصول پسندی، غیر جانب داری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...