انسداد پولیو مہم ،مجموعی کوریج 92،انتظامی کوریج 97 فیصد ریکارڈ
9لاکھ 5ہزار 799بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ،اجلاس کو بریفنگ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مہم کے دوران 9 لاکھ 89 ہزار 924 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 9 لاکھ 5 ہزار 799 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، جس کے نتیجے میں مجموعی کوریج 92 فیصد رہی جبکہ گھروں کی انتظامی کوریج 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ بالخصوص افغان باشندوں کی آبادیوں، افغان خاندانوں کی رہائشی بستیوں، عارضی رہائش گاہوں اور دیگر ایسی آبادیوں کی نشاندہی کی جائے جہاں بچوں کی ویکسی نیشن رہ جانے کا خدشہ ہو۔ متعلقہ محکمے اور پولیو ٹیمیں باہمی رابطے سے ایسی آبادیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کریں، وہاں مقیم پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن یقینی بنائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments