چیئرمین سی ڈی اے کا جنا ح سپر مارکیٹ کا دورہ ،جاری کاموں کا جائزہ

 چیئرمین سی ڈی اے کا جنا ح سپر مارکیٹ کا دورہ ،جاری کاموں کا جائزہ

ایف سیون مرکز میں جاری اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ایف سیون مرکز، جناح سپر مارکیٹ کا دورہ کیا اور ایف سیون مرکز میں جاری اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایف سیون مرکز، جناح سپر مارکیٹ سمیت مختلف مراکز کی اپ لفٹنگ اور بیوٹیفکیشن کے کام تیزی سے جاری ہیں اور جناح سپر مارکیٹ میں بھٹائی روڈ تک کی اپ لفٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اپ لفٹنگ کا باقی ماندہ کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔چیئرمین کو بتایا گیا کہ فٹ پاتھوں اور واک ویز پر از سر نو خوبصورت ٹف ٹالز نصب کی جا رہی ہیں اور مکمل شدہ فٹ پاتھوں پر بجلی کے خوبصورت پولز و دیدہ زیب لائٹس بھی نصب کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح F-7 مرکز، جناح سپر مارکیٹ سے ملحقہ اوپن جگہوں پر دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ورک بھی جاری ہے ۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ مارکیٹ میں آنے والے شہریوں اور صارفین کے بیٹھنے کیلئے بینچز نصب کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ F-7 مرکز، جناح سپر مارکیٹ کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر مراکز میں بھی اپلفٹنگ سمیت مختلف کام تیزی کیساتھ جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...