معیاری تعلیم ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت:کمشنر

معیاری تعلیم ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت:کمشنر

ڈی پی ایس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ،کارکر دگی و تدریسی نظام کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت ڈویژنل پبلک سکول ڈویژنل ایجوکیشنل ٹرسٹ گوجرانوالہ کے بورڈ آف گورنرز کا 83واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے تعلیمی معیار، انتظامی کارکردگی ، مالیاتی معاملات، تدریسی نظام اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی شریک تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد ارشد مرزا،صدر چیمبر آف کامرس شیخ غلام حسین،دیگر ممبران اورپرنسپل بھی موجود تھے ۔کمشنر محمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم معاشرتی ترقی، قومی خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،ڈویژنل پبلک سکول جیسے معیاری تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں باصلاحیت، خوداعتماد، ذمہ دار اور مثبت سوچ کا حامل شہری بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں، جدید تدریسی طریقہ کار اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈویژنل پبلک سکول کو معیاری تعلیم، بہتر انتظامی نظم و نسق اور جدید تعلیمی سہولیات کے حوالے سے مزید فعال اور مؤثر ادارہ بنانے کیلئے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...