کمشنر کا ریس کورس چوک،چیئرنک کراس انڈرپاسز کے دورہ

 کمشنر کا ریس کورس چوک،چیئرنک کراس انڈرپاسز کے دورہ

تعمیراتی معیار پر سختی سے عمل،کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں،سلمان غنی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے پشاور روڈ پر ریس کورس چوک اور چیئرنگ کراس کے زیرِ تعمیر انڈر پاسز کا دورہ اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ای ہائی وے ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کو بتایا گیا کہ ریس کورس انڈر پاس کی فزیکل پراگریس 74% جبکہ چیئرنگ کراس انڈر پاس کی فزیکل پراگریس 71% ہے اور باقی کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ دونوں منصوبوں میں پائلنگ، ڈیک سلیبز، کیپنگ بیمز، بیریئرز کی تنصیب، انڈر پاسز کی کھدائی، یوٹیلیٹیز کی منتقلی سمیت نکاسی آب کے کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریس کورس انڈر پاس شمال کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے دو لین پر مشتمل ہوگا، جبکہ ٹریفک کی آمدورفت اور مڑنے کی سہولت کے لیے تین سطحی سڑک کی لینز بھی فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر راولپنڈی نے جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر سختی سے عمل اور تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ادھر کمشنر نے ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان کے ہمراہ ہیملٹن روڈ پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری منصوبے کا دورہ بھی کیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...