ڈپٹی کمشنرکا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،تعمیراتی کا موں کا موقع پر جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔تعمیراتی کا موں کا موقع پر جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمرا ہ یو نین کو نسل وتہ خیل کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائنز بچھا نے کے عمل کا موقع پر جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائر یکٹر اور نیسپاک حکام نے ڈپٹی کمشنر کو سیوریج کے پائپس کی تنصیب کے منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی پی حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر کے سیوریج اور سینی ٹیشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مائیکر ؤ پلا ننگ کے تحت منصوبہ پر کا م کرایا جا ئے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا کمپرومائیز نہ کیا جا ئے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور کالج کے اکیڈمک بلاک میں جاری تزین وآرائش کے کا موں کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو ہدایت کی کہ کالج کے تعمیر و مر مت اور تزئن وآرائش کے کا موں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments