محسن عطا سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ مقرر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے محسن عطا کو سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کا ریجنل ہیڈ مقرر کر دیا ہے ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز آن لائن حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے محسن عطا سے ان کے عہدے کا باقاعدہ حلف لیا۔ محسن عطا نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسران اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی بنیادی ذمہ داری وفاقی محکموں میں بدانتظامی، غیر ضروری تاخیر اور عوامی شکایات کے ازالے کے ذریعے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments