ڈپٹی کمشنر میانوالی کالاباغ کا تفصیلی دورہ ،صفائی ستھرائی کے نظام تجاوزات آپریشن کا جائزہ
کالاباغ( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کا ٹھیا کا کالاباغ کا تفصیلی دورہ دورے کے دوران انھوں نے طبی سہولیات صفائی ستھرائی کے نظام تجاوزات اپریشن اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ کا دورہ کیا،ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام، طبی سہولیات کا جائزہ لیا،مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا لا باغ میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ایم ایس اور ہسپتال عملے کو شاباش دی ڈپٹی کمشنر نے کالاباغ بازار کا بھی دورہ کیا ۔صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا تجاوزات اپریشن کے بعد قبضہ مافیا سے واگذار کر ائے گئے مقامات اور کالا باغ شہر کے داخلی دروازے کے بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ اور چوک میں نصب مو نومنٹس کا معائنہ کیا اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد اور سی او ایم سی احسن شیری بھی ہمراہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments