11سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں والد کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) علاقے کوٹ ناجہ میں 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے سنگین الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمسن بیٹی کو مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کرتا رہا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں دو روز قبل تھانہ لکسیاں میں دفعہ 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں معاونت اور متاثرہ بچی سے متعلق امور کیلئے خاتون پولیس افسر اریج زہرہ کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments