پولیس چیف کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

پولیس چیف کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت امن و امان اور انسداد جرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔

اجلاس کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، قتل، اغواء، بھتہ خوری، وہیکل چوری سمیت دیگر جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پولیس چیف نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...