بلدیاتی انتخابات کا اعلان، سیاسی ڈیرے آباد ہونا شروع

بلدیاتی انتخابات کا اعلان، سیاسی ڈیرے آباد ہونا شروع

کئی نوجوان سامنے آگئے عوام کی خوشی غمی میں شریک ہونا شروع کر دیا

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان ہوتے ہی کلورکوٹ اور گردونواح کے سیاسیوں کے ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں الیکشن لڑنے کے لیے کئی نوجوان سامنے ارھے ہیں سیاست دانوں نے عوام کی خوشی غمی میں شریک ہونا شروع کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن پاکستان اور پنجاب حکومت کی طرف سے جنوری2027میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد کلورکوٹ اور گردونواح کے سیاست دانوں کے ڈیرے اباد ہونا شروع ہو گئے ہیں کئی سیاست دانوں نوجوانوں نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کے لیے کمریں کس لی ہیں سیاست دانوں اور متوقع امیدواروں نے زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنی رابطہ مہم بھی شروع کر دی ہے اور امیدوار باقاعدگی سے عوام کی خوشی غمی میں شرکت کر رہے ہیں۔ تحصیل کلورکوٹ میں مسلم لیگ نواز اور پی ٹی ائی کے امیدواروں کے درمیان مقابلے ہوں گے لیگی امیدواروں کی قیادت مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل جبکہ پی ٹی ائی کے امیدواروں کی قیادت پی ٹی ائی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اﷲ خان مستی خیل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...