غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی،داخلی گیٹس، چار دیواری اور دیگر تعمیرات مسمار

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی،داخلی گیٹس، چار دیواری اور دیگر تعمیرات مسمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ضلع کونسل نے سی او اسد ہریہ کی نگرانی میں عمران ٹاؤن، مٹھہ لک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائم داخلی گیٹس، چار دیواری، اسٹون کرب اور دیگر تعمیرات مسمار کر دیں۔

سی او ضلع کونسل اسد ہریہ نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان اپنی سکیموں کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی ترقیاتی کام اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمیں ہی فعال رہ سکیں گی جبکہ غیر قانونی سکیموں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...