سرکاری ہسپتالوں میں غیر متعلقہ عملے کی مداخلت پر ایکشن کا فیصلہ
غفلت کے مرتکب ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں کلریکل مافیا، غیر تربیت یافتہ اور غیر متعلقہ عملے کی مداخلت پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ، غفلت کے مرتکب ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال اور مولا بخش ہسپتال کی انتظامیہ کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھی سخت احکامات جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہنگامی اجلاس میں واضح کیا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتالوں میں کام میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے فوری محکمانہ کارروائی اور ملازمت سے برطرفی کے لیے پیپر ورک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہر مریض کے ساتھ صرف ایک اٹینڈنٹ کی اجازت پر سختی سے عملدرآمد، ہسپتالوں کے اپنے ایس او پیز نافذ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ویٹنگ ایریاز میں نشستیں موجود ہونے کے باوجود مریضوں اور لواحقین کے زمین پر بیٹھنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی عملے کوانہیں عزت و احترام کے ساتھ بٹھانے کا پابند بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments