شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی دکان کا سارا سامان مکمل جل گیا
واں بھچراں ( نمائندہ دنیا)۔ واں بھچراں کے علاقہ چک میرث کے ڈیرہ .چراغ والی پلی پر کریانہ کی بند دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی ۔
دکان کا سارا سامان مکمل جل گیا ۔ چراغ والی بلی کے رہائشی دکاندار نعمت اللہ گھنجیرہ اپنی کریانہ کی دکان بند کرکے واں بھچراں شہر سے سامان لینے گیا ہوا تھا کہ بند دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے بند دکان کی چھت اور دروازہ سے دھواں باہر نکلنے لگا۔ اردگرد کے شہریوں نے دھواں نکلتے دیکھا تو بھاگ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔مگر آگ نے دوکان کے اندر تمام سامان کو مکمل جلا کر راکھ کر دیا۔ دکاندار نعمت اللہ نے بتایا کہ دکاندار کے تمام سامان مکمل جل گیا ہے اور تقریبا دس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments