ڈپٹی کمشنر کا گندم کی بوائی کی جاری مہم پر اطمینان کا اظہار

 ڈپٹی کمشنر کا گندم کی بوائی کی  جاری مہم پر اطمینان کا اظہار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیر اعلیٰ کے زرعی اقدامات کے تحت ضلع بھر میں گندم کی بوائی کی جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔۔۔

 متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی کاشت کے فروغ اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کیا جائے ، نئے انٹرنز اور نوجوانوں کی خدمات حاصل کرکے سوشل میڈیا پر مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار گندم کی کاشت کو یقینی بنائیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گندم کی بوائی اور زرعی اہداف پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سرگودھا میں 5 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس میں سے اب تک 80 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ہدف بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ کرشنگ ایریاز میں شوگر ملز کی کرشنگ مکمل ہونے کے بعد گندم کی کاشت شروع ہونے سے مجموعی ہدف سو فیصد سے بھی بڑھنے کی امید ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے مقررہ رقبے کا ہدف حاصل کرنے کے ساتھ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور کاشتکاروں کو کھاد، پانی، زرعی ادویات اور معیاری بیج کی بروقت اور مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...