خصوصی پریکٹیکل سمولیشن اینڈ کیس بیسڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور منشیات کے مقدمات کو عدالتوں میں مؤثر انداز میں پیش کرنے کیلئے خصوصی پریکٹیکل سمولیشن اینڈ کیس بیسڈ ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا۔
تربیتی سیشن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قاسم، اسسٹنٹ پراسیکیوٹر مس فوزیہ شفیق اور مس اقصیٰ نے حقیقی مقدمات اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں تفتیشی افسران کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر زیرِ تفتیش مقدمات کے چالانوں اور عدالتی فیصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ شواہد کی عدم دستیابی، دستاویزی نقائص اور قانونی طریقہ کار میں غلطیاں ملزمان کی بریت کا سبب بن سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments