لفٹ سکیم بند ہونے سے کسانوں کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ
لفٹ سکیم بند ہونے سے کسانوں کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ لفٹ سکیم نمبر 2 کے پانی سے تقریبا 2500ایکڑ رقبے کو سیراب کرتی
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل پکہ کے کسان بھی پریشان لفٹ سکیم نمبر 2 بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کئی روز سے بند کسان سراپا احتجاج گندم کی فصل کی بوائی کے عین وقت لفٹ سکیم بند ہونے سے کسانوں کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے لاکھوں روپے خرچ کر کے گندم کی بوائی کی گئی ہے اب گندم کو پانی لگانا ہے اور لفٹ سکیم بند پڑی ہے لفٹ سکیم نمبر 2 کے پانی سے تقریبا 2500ایکڑ رقبے کو سیراب کرتی ہے کسان سراپا احتجاج ہیں لیکن محکمہ اریگیشن کے ایکسین بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ایکسین کے موبائل نمبر03488633368 پر کئی بار رابطہ کیا لیکن ایکسین احمد رفیق نے فون اٹھانا گوارہ نہیں کیا کسان رل رہے ہیں اور ایکسین دن دو بجے نیند سے بیدار ہوتے ہیں ۔اس موقع پر کسان ضیائاللہ خان و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گندم کی بوائی پر لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں اور اب پانی کو ترس رہے ہیں۔ ڈی اے پی کھاد مہنگی ہے گندم بیج 50کلو تقریبا 8ہزار روپے لیا ہے کھاد 17ہزار روپے گٹو لیا ہے اور ہل پر ہزاروں روپے خرچ کیے ہیں محکمہ اریگیشن کی جانب سے بجلی کا بل جمع نہ ہونے سے لفٹ سکیم نمبر2 بند ہو گئی ہے ہم کسانوں کی سال بھر کی محنت گندم کی فصل ہوتی ہے جس پورا خاندان سال بھر گزر بسر کرتے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو گندم کی پیدوار کم ہو گی اور کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments