میانوالی پولیس کے 36 سی ون کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزپر ترقی

 میانوالی پولیس کے 36 سی ون کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزپر ترقی

میانوالی پولیس کے 36 سی ون کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزپر ترقی لگن اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے ، ڈی پی او

میانوالی (نامہ نگار)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کی حد ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں میانوالی پولیس کے 36 سی ون کانسٹیبلز کو ہیڈ کنسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کے ممبران ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی شاہد نذیر، ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال جسرا، ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان اور آفس سپریڈنٹ خالد حبیب گورچھا شریک ہوئے ۔ بورڈ نے اہل اہلکاروں کے سروس ریکارڈ اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ترقی کی منظوری دی۔چیئرمین پرموشن بورڈ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے ساتھ آپ پر محکمانہ ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے وقار کو بلند رکھنے کے لیے پہلے سے زیادہ جذبے ، لگن اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے ۔ڈی پی او میانوالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورس کے محنتی اور فرض شناس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کا سلسلہ آئندہ بھی میرٹ پر جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...