ریسکیو اہلکاروں نے ایک کروڑ کی املاک کو جلنے سے بچا لیا
ریسکیو اہلکاروں نے ایک کروڑ کی املاک کو جلنے سے بچا لیا ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں آگ بھڑک اٹھی جو دوسرے ٹرک تک پھیل گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کے ذریعے ایک کروڑ روپے مالیت کی املاک کو جلنے سے بچا لیا،تفصیل کے مطابق فیصل آباد روڈ پر پل 111 مارکیٹ میں کھڑے ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے قریب کھڑے دوسرے ٹرک تک پھیل گئی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو صبح 3 بج کر 50 منٹ پر اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس اور دو فائر فائٹنگ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو فائر اسٹاف کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور کیبن میں لگنے والی آگ نے قریب کھڑے ٹرک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق آتش زدگی سے 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کے ذریعے ایک کروڑ روپے مالیت کی املاک کو جلنے سے بچا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments