ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کااعلان محض کاغذی کاروائی

 ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت  پر ذمہ داروں کے خلاف کریک  ڈاؤن کااعلان محض کاغذی کاروائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت پر ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کااعلان محض کاغذی کاروائی ثابت ہوا،

کئی گزرنے کے باوجود مذکورہ دونوں امور پر تاحال ضلعی انتظامیہ کے افسران عملدرآمد نہ کروا سکے جبکہ ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اوگرا نے سرگودھا یں ایل پی جی کے ریٹ 348روپے مقرر کر کے صوبائی حکومت کے ذریعے ضلعی افسران کو عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دیا تھا لیکن اب بھی ڈیلر حضرات 510فی کلو روپے کھلے عام گیس فروخت کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی ایل پی جی کی قیمتوں کا از سر نو تعین ہوا جس کا فائدہ ایل پی جی ڈیلر اٹھا رہے ہیں اور موسم کی شدت کو جواز بنا کر کئی علاقوں میں ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین کیلئے مشکلات بڑھائی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ چھوڑ کر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دلوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...