چک نمبر 118 این بی میں صحت آگاہی پروگرام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 118 این بی میں کمیونٹی میڈیکل کیمپ اور صحت آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ڈویڑنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صہ نورین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔کیمپ کا انعقاد یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ کیمپ میں جنرل فزیشن، جلد اور امراضِ نسواں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا، جبکہ شوگر، بلڈ پریشر، الٹراساؤنڈ اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments