دوست کیساتھ شادی سے انکار، بھائی نے بہن کو قتل کردیا
غلام رسول عذرا کی شادی طیب ڈوگر سے کرانا چاہتا تھا، انکارپر فائرنگ کردی
سیدوالا (نامہ نگار)دوست سے شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، تفصیل کے مطابق بڑا گھر کے رہائشی ولایت علی کی فیملی تھانہ سید والا کے گائوں موضع مدو میں اپنے رشتے داروں کے ہاں آئی ہوئی تھی ،اسی فیملی کا غلام رسول اپنی بہن عذرا بی بی کی شادی اپنے دوست طیب ڈوگر کے ساتھ کروانے کا خواہشمند تھا،گزشتہ شام ملزم غلام رسول نے اپنے دوست طیب کی موجودگی میں اپنی بہن کو طیب کے ساتھ شادی کرنے کا کہا بہن نے انکار کردیا جس پر بہن بھائی میں تلخ کلامی ہوگئی اس دوران طیب نے پسٹل نکال کر عذرا بی بی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، غلام رسول اور طیب ڈوگرموقع سے فرار ہو گئے ،تھانہ سید والا پولیس نے ولایت علی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔