10من مردہ گوشت، 25لٹر دیسی شراب برآمد

10من مردہ گوشت، 25لٹر دیسی شراب برآمد

گلشن راوی میں چائنہ گیم پر جوا کھیلنے والے 10افراد گرفتارکر لئے گئے ق

لاہور (خبر نگار سے )پولیس نے مختلف علاقوں سے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 10 من مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنادی ، ٹیم نے شہری کی نشاندہی پر نشتر کالونی میں ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا،ڈرائیورکے نہ رکنے پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد راؤنڈاپ کرلیا ۔ملزموں نے مضر صحت چکن کو ٹرک میں ڈھانپ رکھا تھا،قصور سے لاہور سپلائی کررہے تھے ۔ ملزموں قاسم،احمد کو تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا ۔گلشن راوی پولیس نے چائنہ ویڈیو گیم پر جوا کھیلنے والے 10قمارباز وں عاطف، ثاقب، رضا، نصراللہ، مدثر، خرم،انعام،عمران،رضوان وغیرہ کو گرفتارکر کے قمار بازی کے سامان سمیت ہزاروں روپے نقدی برآمد لی ۔داتا دربار پولیس نے ملزم طارق سے 12بوتل ولائتی اور 25 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔شاد باغ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزموں بلاول، شہزاد، عرفان، امجد، عمر، اعجاز اور عمر قیصر کو گرفتار کر لیا،6 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ۔ساندہ پولیس نے ملزم نوید سے 450گرام چرس پکڑ لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں