3 گٹکا فروش ، ایک ون ویلرسمیت متعدد ملزمان گرفتار
ملزمان سے 6 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمات درج کرلئے گئے
لاہور(خبر نگارسے )لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گٹکا فروشوں اور ایک ون ویلرکو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے 6 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا برآمد کر کے ناصر، بلال ، نعمان اور بلال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان شہباز اور جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان بوگس چیک دینے کے مقدمات میں مفرور تھے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سنوکر گیم پر جواء کھیل رہے تھے ۔گرفتار ملزمان میں عدیل، ساجد، شمشاد، اسامہ، تنویر، ذیشان وغیرہ شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،موبائل فونز اور سنوکر بالز برآمد کئے گئے ۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔