وزیر آباد:گھر پڑھانے کیلئے آنیوالے قاری کی بچے سے مبینہ زیا دتی
گھر پڑھانے کیلئے آنیوالے قاری نے کمسن بچے کو مبینہ زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا
وزیر آباد(نامہ نگار) سکندر پورہ کے رہائشی شکیل کے گھر بچوں کو دینی تعلیم دینے کیلئے آنیوالا قاری سعید گزشتہ روز شام4بجے بچوں کو پڑھانے کے بعد 13سالہ محمد حسن کو اپنے گھر لے گیا اور زیا دتی کا نشانہ بنایا، بچے نے اپنے چچا کو واقعہ سے آ گاہ کر دیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کا رروائی شروع کر دی۔ایس ایچ او خالد گجر کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔