راہوالی:10 افراد کا شہری پر تشدد ، بیٹے کو اغوا کر لیا
مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد نے والد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیٹے کو اغوا کر لیا
راہوالی، وزیر آ باد (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) سعید شہزاد ساکن کھی کھیکے گھر میں موجود تھا کہ اکمل شاہ وغیرہ گھر داخل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بیٹے علی حسن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا ۔وزیرآباد کے گلہ موجدین کے رہائشی طاہر محمود کا 6 سالہ بیٹا عبد اللہ سکول سے چھٹی کے بعد والد کے انتظار میں کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان اسے پکڑ کر موٹر سائیکل پر بٹھانے لگا ، بچے کے شور پر اغوا کار فرار ہوگیا اور عبد اللہ بھاگ کر سکول کے اندرچلا گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔