مغوی خاتون خود اغواکار نکلی،بچہ بازیاب،ساتھی ملزم بھی گرفتار

مغوی خاتون خود اغواکار نکلی،بچہ  بازیاب،ساتھی ملزم بھی گرفتار

شاد باغ سے اغواہونیوالی خاتون خود بھی اغواکار نکلی ،ملزمہ سے 2سالہ بچہ عبدالرحمن بازیاب کرا لیا گیا

لاہور (خبر نگار سے )تفصیل کے مطابق شادباغ کے علاقہ سے اغوا ہونیوالی خاتون کو ٹریس کیا گیا توخاتون اور ملزم فاروق کے قبضہ سے اغواہونیوالہ بچہ بھی بازیاب کرا لیا گیا۔دونوں نے عبدالرحمن کو افشاں کالونی سے اغواکیا تھا۔ بچے کو والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ اسکے علاوہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر ساندہ کی 11سالہ علینہ کو چند گھنٹوں میں تلاش کر لیا گیا ۔علینہ مدرسے میں زیر تعلیم اورٹیچر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ گئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں