چیک فراڈ کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

چیک فراڈ کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں چیک فراڈ/چیک ڈس آنر کیسز میں اضافے کی روک تھام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ معصوم شہریوں سے فراڈ کرنے والے اور چیک فراڈ میں ملوث عادی مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں،  رائو سردار علی خان نے کہا کہ سرکاری و نجی بینکوں کے اشتراک سے شہریوں میں چیک فراڈ/ڈس اونر کی روک تھام کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال صوبہ بھر میں چیک فراڈ/چیک ڈس آنر کے 22171 مقدمات درج کئے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 10367 مقدمات کے چالان مکمل، 1438 مقدمات خارج، 1539 مقدمات کے ملزم بے قصور جبکہ 8827 مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں