مختلف علاقوں میں چھاپے ،گٹکے فروخت کرنیوالے گرفتار
فیصل آباد،گوجرہ ،کمالیہ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگار) مختلف علاقوں میں چھاپے ،گٹکے فروخت کرنیوالے گرفتار کرلئے گئے ۔
گٹکا فروخت کرنے پر پولیس نے پان فروش کی دکان پر چھاپہ مار کر دکاندار کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ بلوچنی پولیس رپورٹ کے مطابق 69 رب میں پولیس نے چھاپہ مار کر عمران کو گرفتار کرلیا ہے ،علاوہ ازیں گوجرہ میں فوڈ اتھارٹی آفیسراحسان الٰہی نے چک نمبر334 بب کے نبیل انجم کی دکان کریانہ بستی نواب آباد نزدنواں لاہورکے کریانہ سٹورکا معائنہ کیاتو اس کی دکان سے ممنوعہ’’گٹکے ‘‘برآمد ہو ئے جس پر مقدمہ در ج کر لیا گیا اسی طرح خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ کا محلہ مدینہ آباد میں واقع سپر سٹور پر چھاپہ ۔ ممنوعہ گٹکے کے چھ ہزار ساشے برآمدکر لئے گئے اور سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔