سابقہ رنجش ،میاں بیوی دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا

سابقہ رنجش ،میاں بیوی دیگر  اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 357 گ ب کا رہائشی سرفراز علی اپنے گھر پر اہلیہ اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس کے گھرملزم ظہیر اور اسکے دیگر ساتھیوں نے دھاوا بول دیا اور شہری کو اسکی اہلیہ اور بھائی سمیت دیگر افراد کو قابو کرلیااور بدترین تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کرنے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں