تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے درخواست پر جواب طلب

تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کی روک  تھام کیلئے درخواست پر  جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں اور کم عمر افراد میں تمباکو نوشی،ای سگریٹ،منشیات کی روک تھام کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری تعلیم سے جواب طلب کرلیا-

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شیزہ قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔

،عدالت کو بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں مشیات کے استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ،تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی جگہ اب ای (الیکٹرک)سگریٹ استعمال کیا جا رہا ہے ،ای سگریٹ ،ویپس،ذائقہ دار نکوٹین،ایچ ٹی پی ایس اور تمباکو نوشی کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جاتا ہے ،تعلیمی اداروں، کمر عمر افراد کیخلاف تمباکو نوشی آرڈیننس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں