مسلم ٹاؤن نہرسے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

مسلم ٹاؤن نہرسے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم ٹاؤن نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن نہر میں نوجوان کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان کی عمر 26سال کے قریب نامعلوم ہوتی ہے اور تاحال اس کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں