بادامی باغ فائرنگ کامرکزی ملزم گرفتار

بادامی باغ فائرنگ  کامرکزی ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ پر 3روز قبل لڑائی جھگڑے کی رنجش پر سلمان اور مصطفی ، ابراہیم اور شہزاداکرم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکردانش۔۔۔

 اور اس کے دوست شہزاد پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مصطفی ، ابراہیم اور شہزاد کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مرکزی ملزم سلمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ،گزشتہ روز انچارج انیوسٹی گیشن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں